ایک بیمہ کار کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ روز کام کرے، اپنے کاموں کو منظم کرے، سیلنگ کا بنیادی اصول ہے کہ روزانہ ملاقاتین کی جائیں، یہ ملاقاتیں شعوری ہوں کہ ان سے کیا نتیجہ نکلنا ہے، اور انشورنس کی بات کرنی ہے۔
روزانہ کا ٹارگیٹ: اپنی شخصیت کا معمول بنالیجئے کہ روزانہ تین اہم کام کرنے ہیں، بلکہ روزانہ کی فہرست میں ترجیحات کے تحت تین اہم کاموں کو پہلی ترجیح دیجئے۔ پھر روزانہ ایک نیکی تو ضرور کیجئے۔ کسی نہ کسی انسان کے کام آجائیے کسی کا دل خوش کردیجئے۔ عمومی کاموں میںاپنے آپ کو زیادہ مت تھکائیں۔ قوتیں اور صلاحیتیں زیادہ اہم کاموں کے لیے بھی استعمال ہونی چاہئیں۔ اپنی زندگی میں ایسے اوقات کی تلاش کیجئے۔ جن میں آسانی ہو۔ راستے میں بھیڑ کم ہو۔ سنگنل سرخ نہ ہو۔ ٹریفک میں اوورٹیکنگ کم ہو اور منزل آسانی سے حل ہوجائے۔ کوشش کیجئے اور اللہ سے دعا بھی کیجئے کہ آئندہ آنے والے معاملات اور مراحل خوشگوار ہوں اور خوش اسلوبی سے ہوجائیں۔ گھر اور دفتر کے لوگ راستے اور سڑکیں سب آپ کے لیے معاون ہو۔ گھر اور دفتر کے در و دیوار ہمارے لئے باعث سکون ہوں۔ ہمارے گھر کی تازہ روٹی غریبوں کو جائے اور سوکھی روٹی بھڑبکریوں اور دریاﺅں میں سمندر کی مچھلیوں کو تاکہ یہ سب ہمارے لئے دعا کریں۔
No comments:
Post a Comment