کراچی: کراچی چیمبر کی بینکنگ اینڈ انشورنس کمیٹی نے بزنس کمیونٹی اور عام صارفین میں اضافے کے پیش نظر بینکوں میں ہفتے کے روز تعطیل ختم کرنے کے لئے متفقہ قرار داد منظور کر لی۔کراچی چیمبر کی بینکنگ کمیٹی کے چیئرمین عتیق الرحمان نے پاک تکافل پر بریفنگ کے دوران خطاب میں کہا کہ بینکوں میں ہفتہ وار دو تعطیل سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں مسائل درپیش ہیں۔ عام صارفین بھی یوٹیلٹی بلز اور دیگر لین ین کے سلسلے میں پریشان ہیں۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر اے کیو خلیل نے کہا کہ تکافل انشورنس کا نظام ہے۔ جس میں اسلامی طریقہ کار روشناس کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پرخاکستر ہونے والی صرف دس سے بارہ دکانیں انشورڈ تھیں۔ باقی دکانداروں کا خیال تھا کہ انشورنس حرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کراچی کے ذریعے پاک قطر تکافل سے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment