Beemakar is a first urde English Magazine Covers the Insurance Banking and Trade activities.Establish from 1990
Tuesday, February 2, 2010
فصلوں کے انشورنس پر تین ارب روپے خرچ ہوں گے
حکومت نے مجودہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی بیمے کےلئے 3 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان کی صورت میں مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔خزانہ کے ذرائع کے مطابق فصلوں کی بیمہ اسکیم گزشتہ برس سے التوا کا شکار ہے ۔وزارت خزانہ، وزارت خوراک و زراعت اور منصوبہ بندی کمیشن نے مشترکہ طور کئی منصوبے کاغذی طور پر تیار کئے ہیں۔ان میں سے ایک منصوبے کے تحت نیشنل انشورنس کمپنی اور دیگر نجی بیمہ کمپنیاں چھوٹے کاشتکاروں کو ضروری دستاویزی اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد بیمہ کی سہولت فراہم کریں گی جبکہ حکومت کے مقرر کردہ بینک اس ا سکیم کے تحت انشورنس کمپنیوں کو زرعی بیمے کا پریمیئم کی ادائیگی کریں گے۔ سال گذشتہ کے دوران زرعی بیمہ کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کا پریمیئم ادا کر کے فصلوں کا بیمہ کرایاگیا تھا۔سندھ اور پنجاب میں ساڑھے 12 ایکڑ، سرحد میں 16 ایکڑ اور بلوچستان میں 30 ایکڑ اراضی کے مالکان بیمے کی سہولتوں سے محروم ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment