Tuesday, February 2, 2010

انشورنس کمپنیوں کو غیر محتاط طریقے سے چلایا جارہاہے

 اعلیٰ افسران کے ناقص فیصلے اورمنصوبہ بندیاں
انشورنس کمپنیوں کی ناکامی کا سبب ہیں
سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے مشاہدے کے مطابق بہت سی انشورنس کمپنیوں کے علاقائی افسران کے پاس انشورنس آرڈیننس 2009ئ کے مطابق معاملات جاری رکھنے کی نہ تو قابلیت ہے اورنہ ہی کوئی تجربہ ہے۔ ایس ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انشورنس کمپنیاں بہتر اور محتاط طریقے سے نہیں چلائی جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت سی انشورنس کمپنیاں اپنی بقائ کے لئے جدوجہد کررہی ہیں۔ ادارے کے مطابق پاکستان میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے گائیڈ لائنز سختی سے نافذ کر رکھی ہیں جب کہ بینکوں کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں پر بھی ایس ای سی پی نے یہ گائیڈ لائنز نافذ کی ہیں مگر انشورنس واحد شعبہ ہے جہاں یہ گائیڈ لائنز نافذ نہیں ہوئی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کے ناقص فیصلے اورمنصوبہ بندیاں انشورنس کمپنیوں کی ناکامی میں اہم ترین کردارادا کرتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment