پی پی ایل کا 9 ارب سے زائد منافع، 40 فیصد ڈیویڈنڈ
پاکستان پیٹرولیم نے اپنے ششماہی مالی حسابات کی منظوری دیتے ہوئے اپنے حصص یافتگان کو 40 فیصد نقد ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ پی پی ایل نے اپنے قابل منتقلی ترجیحی حصص پر بھی30 فیصد ڈیویڈنڈ کی ادائیگی منظور کی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پی پی ایل کو گزشتہ ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 9 ارب75 کروڑ کا خالص منافع حاصل ہوا جس میں29 فیصد کمی ہوئی البتہ گزشتہ سہ ماہی کا منافع3 ارب79 کروڑ روپے رہا۔ششماہی نتائج کے بعد فی حصص آمدنی13.83 روپے سے کم ہو کر9.79 روپے رہی۔
No comments:
Post a Comment