سیمنس کا دبئی میں مزید نئے آرڈرز کے حصول کو ختم کرنے کا فیصلہ
سیمنس انجینئرنگ پاکستان نے عارضی طور پر دبئی میں مزید نئے آرڈرز نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ آرڈرز کی تکمیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی گئی۔ سیمنس کو گزشتہ سہ ماہی میں36 کروڑ 89 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جب کہ اس کی مجموعی آمدنی8 ارب روپے سے زائد رہی جو پہلے کی نسبت10 فیصد کم تھی البتہ منافع میں اضافہ رہا اور فی حصص آمدنی44.74 روپے رہی جو اس سے قبل5.05 روپے فی حصص کے خسارے میں تھی۔ سیمنس نے کہا ہے کہ کاروبار کے موجودہ حالات کے پیش نظر اس نے دبئی میں مزید آرڈر لینے بند کردیئے ہیں اور موجودہ آرڈرز جو 13 ارب روپے مالیت کے ہیں، سیمنس دبئی اور سیمنس اے جی لمیٹڈ کے تعاون سے مکمل کئے جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment