Tuesday, October 20, 2015

ناکامی کی ذمہ داری قبول کریں

اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو نہ ٹہرائیں ، جب کوئی کلائینٹ کسی بات پر ناراض 
ہو، تو اس کا ذمہ دار کسی اور کو قرار دینے کے بجائے، یہ ذمہداری خود لے لیں، اور اپنی غلطی کا اعتراف کرلیں، اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانا صرف مسئلہ نہیں بلکہ زہر بھرا اندازِ فکر ہے۔ آپ جانتے ہیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے کا مطلب کیا ہے؟ اس کا مطلب ہے آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ آپ کا کوئی اختیار نہیں، آپ بے اختیار و بے دست ہیں۔ اس سے آپ پر اعتماد میں کمی آئے گی۔ برے حالات میں بعض لوگ شان دار کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ اس کا سبب کیا ہوتا ہے؟ اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگ بدلے ہوئے حالات کے مطابق ڈھل جاتے ہیں اور اپنی راہ نکال لیتے ہیں۔ بہانے تھوڑے وقت تک اچھے لگتے ہیں لیکن بے وقوف نہیں بنیے، یہ آپ کو ذرا سا بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔ بہانے آپ کو صرف اور صرف نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنی ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کیجیے۔ اس طرح آپ کو بہتر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ یاد رکھیے دنیا میں صرف آپ ہی کو اپنے پر کامل اختیار حاصل ہے۔
بعد میں کلائینٹ بھی آپ کا ساتھ دیتے ہیں ۔

1 comment: