Saturday, July 10, 2010

”سلام ہلال انشورنس’نے کام شروع کردیا ہے۔

لندن :برطانیہ میں مسلم عقیدے کے اصولوں پر کاربند پہلی بیمہ کمپنی ”سلام ہلال انشورنس’نے کام شروع کردیا ہے۔
یہ کمپنی کاروں کی انشورنس کرتی ہے۔ سلام ہلال انشورنس تکافل اصولوں پر کام کرے گی جس میں امکانی خطرے کو تمام پالیسی ہولڈروں پر مساوی تقسیم کردیا جاتا ہے۔
اس کے برعکس روایتی بیمہ کمپنیاں پالیسی ہولڈرز کو لاحق کسی بھی امکانی نقصان کو انشورنس کمپنیوں کی طرف منتقل کردیتی ہیں۔
تکافل فنڈ کی جمع شدہ رقم سے نقصان کے دعووں کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جمع شدہ رقوم کوایسے کاروباروں میں لگایا جائے گا جو اسلامی شرعی قوانین کے مطابق ہوں گے۔ ان رقوم کو شراب یا سود کے کاروبار سے متعلق کمپنیوں میں نہیں لگایا جائے گا۔
سال کے اختتام پر اگر تکافل فنڈ میں منافع ہوا تو اسے ایک پریمیم ڈسکائونٹ کے ذریعے تمام پالیسی ہولڈرز میں بانٹ دیا جائے گا۔



سلام انشورنس اس سال کے آخر میں گھروں کا بیمہ کرنے کی ایک کمپنی کھولنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔





___________________________________________________________

No comments:

Post a Comment