Saturday, July 10, 2010

انشورنس کی گاڑیوں کے بعض مقدمات بوگس ثابت ہوتے ہیں

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انشورنس اور بنکوں سے اقساط پر حاصل کی گئی گاڑیوں کی چوری کے بعض مقدمات بوگس ثابت ہوتے ہیں پولیس ایسی گاڑیوں کے مقدمات بھی تاخیر سے درج کرتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افراد اپنی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا کر انشورنس کی رقم کا کلیم کرتے ہیں جبکہ گاڑی اقساط پر ہونے کی وجہ سے اس کی باقی اقساط بھی جمع نہیں کروائی جاتی ہیں اس طرح کی گاڑیاں عموماً ایک سال کے لگ بھگ عرصہ تک استعمال کی جاتی ہیں اس کے بعد گاڑی چوری کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment