Saturday, July 10, 2010

ورلڈ کپ فٹبال کی6.2 ارب پاونڈ کی انشورنس

لندن ( پی پی آئی) ورلڈ کپ فٹ بال 2010 کی 6.2 ارب پاﺅنڈ انشورنس کرائی گئی ہے۔ یہ بات دنیا کے سب سے بڑی انشورنس مارکیٹ لائیڈ آف لندن نے بتائی ہے۔ عالمی فٹ بال گورننگ باڈی فیفا‘ ملکی ٹیمیں‘ براڈکاسٹرز اور ایونٹ میں شامل دیگر فرمز نے انشورنس پالیسیاں لے لی ہیں۔ اسٹیڈیم اور ٹریننگ وینیوز کی 3.2 ارب پاﺅنڈ انشورنس کرائی گئی ہے۔ کسی اہم کھلاڑی کی ایونٹ میں معذوری کی صورت میں انشورنس 40 ملین پاﺅنڈ رکھی گئی ہے۔



No comments:

Post a Comment