Tuesday, January 26, 2010

علی بھٹو ایریا مینیجر اسٹیٹ لائف

علی بھٹو کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے۔لاڑکانہ کے نزدیک ان کا گاﺅں آگانی ہے۔ ممتاز بھٹو ان کے قبیلے کے سردار ہیں۔
ان کے امرود کے باغات ہیں۔ انشورنس کے شعبے میں انھوں نے نہ صرف مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بلکہ انھوں نے سندھ کے گاوئں اور دیہاتوں میںبیمہ زندگی کے پیغام کو پھیلایا ہے۔ انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بحیثیت سیلز نمائندہ کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ سال ۰۰۰۲ میں وہ سندھ یونیورسٹی جامشورو میںبی کام کے اسٹوڈنیٹ تھے۔ وہیں سے انھوں نے ایم کام فرسٹ کلاس میںکیا۔ اسٹیٹ لائف میں آنے کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ۰۰۰۲ میں یونی ورسٹی کی چھٹیوں میں جب میں گاوئں آیا تو حاکم علی کمبوہ نے مجھے سیلز نمائندے کے طور پر بھرتی کیا۔ یہ ہنسی مذاق میں ہو ا تھا۔ میں نے پہلی پالیسی اپنے بڑے بھائی کی بنائی۔یعنی شروعات اپنے گھر سے کی ۔ پہلے ہی سال میرا پریمیم ڈھائی لاکھ ہوا۔میں نے اپنے ایریا میں ایس آر کی حیثیت سے ٹاپ کیا۔ یہ میرے کیریئر کی پہلی کامیابی تھی۔جس نے مجھے اس راہ پر چلایا۔ اپنی ابتدائی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاﺅں میں حاصل کی ۔ چھٹی کلاس سے میٹرک تک کی تعلیم لاڑکانہ کے پائلٹ سکول سے حاصل کی۔انٹر گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ سے کیا۔انشورنس کے کام میں انھیں پے در پے کامیابیاں ملیں۔۲۰۰۲ میں ان کا پرموشن بطور سلز آفیسر ہوگیا۔اس سال انھوں نے بھوربن کنونشن کے لئے کوالیفائی کیا۔۴۰۰۲ میں سیلز مینیجر ہوگئے۔اور جون ۸۰۰۲ میں ایریا مینیجر کے لئے کامیاب ہوئے۔

No comments:

Post a Comment